پنجاب حکومت کا9اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

منگل 4 اگست 2020 21:02

پنجاب حکومت کا9اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائی جائے گی ۔