Live Updates

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹا کا تھیلا1000سے زائد اور چینی 100روپے کلو فروخت ہورہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری

پنجاب جیسے بڑے صوبے کو کمزور ترین چیف ایگزیکٹیو کا ملنا پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے‘سیکرٹری اطلاعات(ن) لیگ پنجاب

منگل 4 اگست 2020 21:26

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹا کا تھیلا1000سے زائد اور چینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹا کا تھیلا1000سے زائد اور چینی 100روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب کیا جہانگیرترین چینی اپنے ساتھ لندن لے گئے ہیں جو چینی نایاب ہو گئی ہی ،پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے اور چینی کو ترس رہا ہے،افسوس ہے کہ علیم خان جیسا تجربہ کار وزیر بھی آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکا،یہ علیم خان کا قصور نہیں تحریک انصاف میں جو بھی شامل ہوا اس کے ہاتھ پائوں باندھ دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو مرضی کے ریٹس مقرر کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی،آج شوگر مافیا اور آٹا مافیا اپنے مرضی کے ریٹس ازخود مقرر کررہے ہیں،شوگر مافیا اور آٹا مافیا اتنا طاقتور ہے جو صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں رکھتا،پنجاب جیسے بڑے صوبے کو کمزور ترین چیف ایگزیکٹیو کا ملنا پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے،عثمان بزدار اور علیم خان کو شوگر مافیا اور آٹا مافیا نے یرغمال بنالیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات