وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جا کر شکرانے کے نفل ادا کرینگے ‘ دوست محمد مزاری

کشمیریوں کی حق آزادی کی تحریک میں ہم ان کے ساتھ ہیں‘ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 4 اگست 2020 21:26

وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جا کر شکرانے کے نفل ادا کرینگے ‘ دوست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے یوم استحصال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5اگست کو بھرپور طریقے سے یوم استحصال منا یا جائے گا،ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں بھارت کس طرح کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جا کر شکرانے کے نفل ادا کرینگے کشمیری جھیکیں گے نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی حق آزادی کی تحریک میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ہم اس دن دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔5اگست تاریخ کا سیاہ دن ہے،پوری قوم 5اگست کوکشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرے ،کشمیریوں کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم آپ کی ساتھ ہے۔کشمیری جرات وبہادری سے بھارتی ظلم وبربریت کا سامنا کر رہے ہیں،کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔