سید اظہر حسین نقوی کاآئندہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2021 کے عام انتخابات کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

منگل 4 اگست 2020 21:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) حلقہ دو لچھراٹ کے نواحی علاقہ چروایا کے سپوت او ر متحرک نوجوان سیاسی شخصیت سید اظہر حسین نقوی نے آئندہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2021 کے عام انتخابات کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ، حلقہ کے عوام نے ان سے امیدیں وابستہ کر لیں، انھوں نے چوہدری شہزاد محمود کی ناقص پالیسیوں اور مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے اور حلقہ کے عوام کے حقوق کا استحصال کرنے پر سیاست میں باقاعدہ طور پر حصہ لینے اور عوام کے حقوق کا محافظ بننے کا ارادہ کیا ہے ، سید اظہر حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حلقہ دو لچھراٹ سے یا حلقہ چار سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور عوام کا بھرپور ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور انشاء اللہ آزمائے ہوئے امیدوار ز کو عوام پھر سے نہیں آزمائیں گے ، انھوں نے کہا کہ انھیں دولت کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کی فکر ہے اور الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اسمبلی تک پہنچنا ہی نہیں بلکہ اسمبلی کے اندر پہنچ کر حلقہ کے عوام کا خادم بن کر کام کروں گا ۔