وزیرتعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی کی چیئرمین معائنہ و عملدرآمدکمیشن زاہد امین سے ملاقات

وزیر تعلیم کو کیپٹل سٹی ،حلقہ تین میں تعمیر نو کے تحت متعدد تعلیمی اداروں کے جاریہ ترقیاتی عمل پر بریفنگ دی

منگل 4 اگست 2020 21:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیرتعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے گزشتہ روز وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن سیکرٹریٹ میں چیئرمین معائنہ و عملدرآمدکمیشن زاہد امین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے وزیر تعلیم کو کیپیٹل سٹی اور حلقہ تین میں تعمیر نو کے تحت متعدد تعلیمی اداروں کے جاریہ ترقیاتی عمل پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کیپیٹل سٹی کے دیگر اہم منصوبہ جات پر جاریہ کارروائی کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق بھی وزیر تعلیم کو تفصیلاًً آگاہ کیا۔ بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ چار مہینوں کے دوران ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا تاہم اب کوشش کی جا رہی ہے کہ آمدہ چھ مہینوں کے دوران دارالحکومت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر سنجیدہ اور ٹھوس پیشرفت کو یقینی بنایا جائے۔