مرید عباس قتل کیس ،ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست پر ٹرائل کورٹ اور ملزم کو دوبارہ نوٹس جاری

منگل 4 اگست 2020 21:34

مرید عباس قتل کیس ،ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) اینکر مرید عباس قتل کیس میں سپریم کورٹ رجسٹری میں ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ملزم پیش نہیں ہوا عدالت نے ٹرائل کورٹ اور ملزم کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود ملزمان عادل زمان پیش نہیں ہواعدالت نے ملزم عادل زمان کو پیش کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کو بھی نوٹس جاری کردیئے اورعادل زمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے ملزم عادل زمان کے کراچی کشمیر کالونی گھر کے پتہ پر بھی نوٹس ارسال کرنے کا حکم دے دیا تین رکنی بینچ نے ملزم سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیاجسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست گزار زارا عباس کے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ ملزم عادل زمان جیل میں ہے یا رہا ہوگیا جس پر فیصل صدیقی نے عدالت کا بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت سے رہائی کے بعد اسلحہ ایکٹ میں بھی ملزم کی ضمانت منظور ہوئی تو جیل سے رہا کردیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف زارا عباس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔