مودی انسانیت کیلئے ناسور ہے،حاجی جاوید اختر

کشمیری عوام گزشتہ ایک سال سے بدترین لاک ڈائون اور جبر و استبدادکا مقابلہ کررہے ہیں لیکن ان کے جذبہ استقلال میں لغزش نہیں آئی، کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں نہ اب جھکیں گے،وزیر سماجی بہبود آزادکشمیر

منگل 4 اگست 2020 21:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) آزادکشمیر کے وزیر سماجی بہبود حاجی جاوید اختر نے کہا ہے کہ مودی انسانیت کے لیے ناسور ہے ۔ کشمیری عوام گزشتہ ایک سال سے بدترین لاک ڈائون اور جبر و استبدادکا مقابلہ کررہے ہیں لیکن ان کے جذبہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں نہ اب جھکیں گے ۔ آزادکشمیر ، پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام ان کی پشت پر ہیں ۔

گزشتہ سال پانچ اگست سے بھارتی فوج کی جانب سے محصور کیے گئے بہادر اور غیور کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یوم استحصال کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت کی انتہاء پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کا تشخص ختم کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

بھارت مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کیلئے اس نے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلی کر کے باہر سے ہندئووں کو لا کر آباد کرنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے لیکن بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کاکھلم کھلا مرتکب ہورہا ہے ۔انہوںنے کہ کشمیریوں نے قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت قبضے سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔