سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت جا ری ہے‘ حماد اظہر

صوبوں سے ملنے والی تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں رکھی جائیں گی ‘ وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

منگل 4 اگست 2020 21:56

سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت جا ری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کورونا بارے آئندہ اقدامات کے لئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لئے این سی او سی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، مارکیٹوں کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ ہم نے اس ضمن میں تجاویز لی ہیں، صوبوں کو کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں، یہ تمام تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔