مودی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کاشاگرد بن کر کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہا ہے‘ چوہدر ی سرور

کشمیریوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا نر یند مودی کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،یہ انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے

منگل 4 اگست 2020 21:56

مودی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کاشاگرد بن کر کشمیر یوں کی اکثر یت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کیںجبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے شاگرد بن کر کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گور نر ہائوس میں ملاقات کی جس میں کورونا سے بچائو کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب سے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود نے بھی ملاقاتیں کیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیر یوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں آج (بدھ) کو ملک کے دیگر صوبوں کی طر ح پنجاب میں بھی بھر پورطریقے سے یوم استحصال منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا نر یند مودی کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں یہ انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے جسکے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کر یں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں بدترین لاک ڈائون پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی بھی ظلم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خون کے آخری قطر ے تک ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز صاحبان اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کا حکومتی تجربہ کامیاب رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے مر یض کی تعداد او ر اس سے ہونیوالی ہلاکتوں میں تیزی کیساتھ کمی ضر ور ہو رہی ہے مگر وباء ابھی موجود ہے اس لیے ہر فر د کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر نا ہوگا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نے والا طبی عملہ اور ڈاکٹرز صاحبان ہمارے ہیرو ز ہیں ہم کورونا ہیرو ز کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال بنا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الحمد اللہ کورونا کے مر یضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میںنمایاں کمی ہو رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کورونا پھیلائو روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ آج بھی کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عوام کی مدد سے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔