سات سالہ بچے نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

والدکی درخواست پر پولیس نے مقامی مدرسے کے قاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

منگل 4 اگست 2020 21:56

سات سالہ بچے نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنادی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) سات سالہ بچے نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق محمد کرامت کا سات سالہ بیٹا محمد ارسلان مقامی مدرسے کے قاری عمران علی کے پاس پڑھنے کے لئے جاتا تھا اورگزشتہ روز قاری نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بچے کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے تاہم مدرسے کا قاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سرائے مغل پولیس نے مدعی محمد کرامت کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :