یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 4 اگست 2020 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیری قائدین کے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے فیصلہ کی پر زور حمایت کرتے ہیں،کشمیری جماعتوں کی طرف سے ہڑتال کے اعلان کا فیصلہ بروقت اور درست ہے ،بھارت کا پانچ اگست کا اقدام پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے ،اب اقوام متحدہ بھارت کے اس ناجائز اقدام کا نوٹس لے اورمقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائے ۔