شہدائے پولیس چکوال محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ، محمد بن اشرف

شہداء کے خون کی وجہ سے پولیس کا عوام پر اعتماد بڑھا ہے ،قربانی کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں، ڈی پی او

منگل 4 اگست 2020 22:19

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ڈی پی او محمد بن اشرف نے منگل کے روز بتایا کہ شہدائے پولیس چکوال محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان شہداء کے خون کی وجہ سے پولیس کا عوام پر اعتماد بڑھا ہے اور اہل چکوال ان شہداء کی قربانی کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ وہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہداء پولیس چکوال کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال یوم شھداء پولیس 2020 کے حوالے سے پولیس لائینز چکوال میں یادگار شہداء پر گئے جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور انہوں نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔انکے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چکوال میڈم بشریٰ، امجد مجید بھٹی RI پولیس لائن، عابد حسین لائن آفیسر، شفقت MTO, محرر پولیس لائن کے علاوہ دیگر عملہ کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :