پولیس شہداء قوم کے محسن اور ہیروز ہیں، ڈی آئی جی موٹروے

منگل 4 اگست 2020 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) یوم شہداء پولیس کے موقع پر ڈی آ ئی جی (موٹروے پولیس) اشفاق احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پولیس شہداء قوم کے محسن اور ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

فرائض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور طرہ امتیاز ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔موٹروے پولیس شہداء فیمیلیز کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ اسی سلسلے میں آج موٹروے پولیس افسران نے شہداء کی فیمیلیز کو تحائف پیش کئے تاکہ ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :