مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا

منگل 4 اگست 2020 22:55

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50روپے سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر167.90روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سبڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے بڑھ کر215.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :