سندھ پولیس نے کراچی میں امن امان کے قیام میںاپنا بھرپور کردار ادا کیا ہی. وقار مہدی

منگل 4 اگست 2020 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ سی ایم آئی ای اینڈآئی ٹی وقار مہدی نے یوم شہدا پولیس پر سندھ پولیس کے شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں. سندھ پولیس نے صوبہ سندھ اور باالخصوص کراچی میں امن امان کے قیام میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے جوانوں نے کراچی آپریشن،چین کے قونصل خانے اور اسٹاک ایکسچینج حملہ میں دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا. وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ پولیس کے جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت کے لئے مالی وسائل فراہم کئے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہدا کے ورثا کی مالی معاونت سمیت ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے بھی خصوصی پیکیج کی مد میں رقم مختص کی ہی. وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ سندھ پولیس ہمارا فخر ہی. سندھ حکومت پولیس کو مزید سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ وطن عزیز کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو قلع قمع کرسکے۔