کراچی میں تیسری منزل سے پھینکی گئی نومولود بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

ابتدائی اطلاعات میں بچی کو جاں بحق قرار دیا گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ معجزانہ طور پر زندہ ہے، بچی کی والدہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اگست 2020 19:54

کراچی میں تیسری منزل سے پھینکی گئی نومولود بچی معجزانہ طور پر بچ گئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) کراچی میں تیسری منزل سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے، ابتدائی اطلاعات میں بچی کو جاں بحق قرار دیا گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ معجزانہ طور پر زندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کہنا ہے کہ تیسری منزل سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو جاں بحق قرار دیا گیا تھا۔

لیکن اب پتہ چلا ہے کہ معجزانہ طور پر بچی بچ گئی ہے۔ بچی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے نومولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، جس سے بچی تشویشناک حالت میں دم توڑ گئی، پولیس نے ایک مرد اور عورت کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جس سے انسان کی روح تک کانپ جاتی ہے، منظور کالونی میں نامعلوم افراد نے نولومود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، بچی کو نیچے گرتے شدید چوٹیں آئیں،ریسکیو کی ٹیمیں فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، بچی کوزخمی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس نے منظور کالونی آفریدی روڈ کے قریب ایک مرد اور عورت کو حراست میں لیا ہے، شبہ ہے کہ ان دونوں نے بچی کو عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینکا تھا۔
دوسری جانب اب پولیس کہنا ہے کہ تیسری منزل سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو جاں بحق قرار دیا گیا تھا۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ معجزانہ طور پر بچی بچ گئی ہے۔ بچی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں سگی ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ ملکر اپنے بچے کو آگ لگا دی تھی۔ ماں نے جس بیٹے کو آگ لگائی ہے وہ اس کی پہلی شادی سے تھا۔

اس حوالے سے سابق شوہر محمد اقبال نے پولیس کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں اس کی جانب سے بیان جمع کروایا گیا ہے کہ میری سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے 10 سالہ بیٹےکو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ واقع بہاولپور کے علاقے چک 36 ڈی بی میں پیش آیا ہے جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کوقتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا ہے اور بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کےخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔ مقدمہ خاتون کے سابق شوہر کی جانب سے درج کروایا گیا ہے جس میں اس نے بس قتل کا الزام لگایا ہے جبکہ شوہر نے بھی اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ اسے اس بارے میں علم نہیں کہ اس کی اہلیہ نے کس وجہ سے اس کے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔