لبنان کا دارالحکومت خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

15 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے، کئی عمارتیں منہدم ہو جانے کی اطلاعات، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2020 21:14

لبنان کا دارالحکومت خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) لبنان کا دارالحکومت خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، 15 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے، کئی عمارتیں منہدم ہو جانے کی اطلاعات، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عرب ملک لبنان کا دارالحکومت لبنان منگل کے روز خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے ساحلی علاقے اور ایک دھماکہ شہر کے اندر ہوا۔

دھماکے اتنے شدید تھے کہ آگ کے بلند و بالا بادل آسمان پر بلند ہوئے جو دور دراز کے علاقوں سے دیکھے گئے۔ جبکہ دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو جانے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے انتہائی خوفناک قسم کے تھے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں شہر کی بیشتر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔







بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے سابق وزیراعظم ہریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں پورے شہر میں افراتفری کا عالم ہے۔ تاحال دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔