سجاول کے قریب ڈوب کرایک شخض جاں بحق ہوگیا

منگل 4 اگست 2020 23:30

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) سجاول کے قریب ڈوب کرایک شخض جاں بحق ہوگیا،رپورٹ کے مطابق سجاول کے قریب گائوں جانوماچھی کے قریب ادھیڑعمرشاہوگولوپانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، لاش کو تعلقہ اسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد ورثاکے حوالے کیاگیا، بتایاگیاہے کہ متوفی مرگھی کا مریض تھاسجاول: سجاول میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایس پی آفس سجاول میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز،ماتحت پولیس افسران کے علاوہ،ڈپٹی کمشنرسجاول محمد اسماعیل میمن، اے ڈی سی ریاض لغاری، انچارج ڈی ایچ او سمیت دیگرسیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی، تقریب میں مقررین نے پولیس کے شہداکو خراج تحسین پیش کیااور ان کے لواحقین کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ تقریب میں شہداء کے لئے خصوصی دعاکا اہتمام کیاگیا

متعلقہ عنوان :