لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک مناظر

بندرگاہ پر دھماکوں کے نتیجے میں کئی کلومیٹر علاقہ تباہ ہوگیا، شہر میں ہر طرف افراتفری کا عالم

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2020 21:35

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک مناظر
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک مناظر، بندرگاہ پر دھماکوں کے نتیجے میں کئی کلومیٹر علاقہ تباہ ہوگیا، شہر میں ہر طرف افراتفری کا عالم۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عرب ملک لبنان کا دارالحکومت لبنان منگل کے روز خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے ساحلی علاقے اور ایک دھماکہ شہر کے اندر ہوا۔

دھماکے کے بعد کئی کلومیٹر کا علاقہ تباہ ہوگیا ہے۔ بیروت کی تازہ ترین اور خوفناک ویڈیوز و تصاویر سامنے آئی ہیں۔






بتایا گیا ہے کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ آگ کے بلند و بالا بادل آسمان پر بلند ہوئے جو دور دراز کے علاقوں سے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو جانے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے انتہائی خوفناک قسم کے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی بیشتر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔







مزید بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے سابق وزیراعظم ہریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔

دھماکوں کے نتیجے میں پورے شہر میں افراتفری کا عالم ہے۔ تاحال دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔