8 اگست 2016سانحہ سول ہسپتال صوبے کی تاریخ میں قیامت صغریٰ کے طور پر یاد رکھا جائیگا ، اصغر خان اچکزئی

منگل 4 اگست 2020 23:38

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 8 اگست 2016سانحہ سول ہسپتال صوبے کی تاریخ میں قیامت صغریٰ کے طور پر یاد رکھا جائیگا جب یہاں کے سب سے حساس اور ذمہ دار طبقے کو لحظوں میں درگور کردیا پشتونوں بلوچوں نی50 سال کے دوران عدل وانصاف (عدلیہ)کے میدان میں جو محنت اور جہد کی تھیں منظم منصوبہ بندی کے زریعے انہیں صفحہ ہستی سے ہٹادئیے گئے جب تک ملک میں عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتادرپیش مصائب ومشکلات کا حل آئین پر عمل درآمد میں پنہا ہے 8۔

اگست کو کوئٹہ میٹرو پولیٹن کے سبزہ زار میں ان عظیم شہدا کی چوتھی برسی کے مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یادریفرنس منعقد ہوگا پارٹی کارکن بھرپور تیاری کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہیدانو کور مردہ کاریز چمن میں شہداء 8 اگست کی چوتھی برسی کے مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چمن بنیادی یونٹوں کے صدور جنرل سیکرٹریز سینئر اراکین پشتون ایس ایف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کے شرکا سے ضلعی صدر خان محمد کاکڑ صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی تحصیل چمن صدر منور خان اچکزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اجلاس میں جلسہ تیاری بارے مختلف امور زیر بحث آئے متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس کے شرکا نے تجاویزاور آرا پیش کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہے کہ سانحہ سول ہسپتال8۔اگست2016 کے نتیجے میں تشکیل پانے والے جوڈیشل کمیشن کے سفارشات پر عمل درآمد نہ ہوسکاجو لمحہ فکریہ ہے اور اس وقت کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں جوڈیشل انکوائری کیسفارشات کے خلاف حکم امتناعی لینا اس سانحہ سے بھی تکلیف دہ عمل تھا جب اپنوں نے بھی اغیار کے صفوں میں کھڑے ہوکر اپنی کرسی بچانے کیلئے انتہاکردی جو آج تک لواحقین کیلئے اذیت کا موجب بناہوا ہے انہوں نے کہا کہ وطن کے تمام شہدا ہم پر یہ حق رکھتے ہیں کہ ہم ان کے ایام بھرپور طریقے سے منائیں اور ان سانحات کے گہرے نقوش سے آنے والے نسلوں کو باخبر رکھیں انہوں ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 8۔

اگست کو سہ پہر 2بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر شہدا کی یاد میں منعقدہ یاد ریفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔