محکمہ معد نیات ومعدنی نے معد نیات پر فیس، کرایہ اور رائلٹی کی شرح میں اضافے کے حوالے پر غور کرنے کیلئے تفو یض کردہ کمیٹی تشکیل دید ی

منگل 4 اگست 2020 23:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) محکمہ معدنیات ومعدنی ترقی کے ایک تصیح کے مطابق محکمہ معد نیات ومعدنی نے معد نیات پر فیس، کرایہ اور رائلٹی کی شرح میں اضافے کے حوالے پر غور کرنے کیلئے تفو یض کردہ کمیٹی تشکیل دید ی ہے جس کا چیئر مین سیکرٹری معدنیات ومعدنی ترقی ہونگے جب کہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر جنرل معدنیات ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،ڈائریکٹر ایگز یکٹیو سپورٹ ڈی جی آفیس ،صد رما ئینز مالکان ایسو سیشن بہروز بلوچ، کو نیئر سٹینڈنگ کمپنی مائینگ قربان جو گیزئی ،سابقہ وائس چیئر مین اے پی ایم آئی اے حا جی شبیر احمد ،ما ئینز مالکان ،طا رق پراچہ ،ملک شہر یار ،میر مدد سنجرانی ،امجد صدیقی ،نو بزادہ ریاض نو شیر وانی ،صلا ح الدین رند ، حسن ایوان ،یحییٰ ناصر ،سردار نعمت اللہ اور سعید آغا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ند کورہ کمیٹی معدنیات پر فیس ،کرایہ اور رائیلٹی کے نرخوںمیں اضافے کے حوالے سے غور و حوض کرکے مقررہ وقت میں قابل تجویز حکام بالا کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :