اسرائیل اور حزب اللہ نے بیروت پر میزائل حملے کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ان کے ملک کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، حزب اللہ نے بھی بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والی تباہی میزائل حملوں کا نتیجہ قرار دیے جانے کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2020 22:35

اسرائیل اور حزب اللہ نے بیروت پر میزائل حملے کیے جانے کی خبروں کی تردید ..
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) اسرائیل اور حزب اللہ نے بیروت پر میزائل حملے کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی، اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ان کے ملک کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، حزب اللہ نے بھی بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والی تباہی میزائل حملوں کا نتیجہ قرار دیے جانے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر میزائل حملے کیے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔



روسی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیروت واقعے کے حوالے سے اسرائیل کے وزیر دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بیروت دھماکوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ حزب اللہ ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے دھماکے کسی میزائل حملے کا نتیجہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لبنان کے وزیر صحت نے دھماکوں کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس وقت دھماکوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم فی الحال کوئی باقاعدہ سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے بے شمار افراد زخمی ہوئے ہیں، اس وقت زخمیوں کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی یا متاثر ہوئے ہیں۔

آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو چکے۔

دوسری جانب بیروت کی تازہ ترین اور خوفناک ویڈیوز و تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیروت میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے۔









بتایا گیا ہے کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ آگ کے بلند و بالا بادل آسمان پر بلند ہوئے جو دور دراز کے علاقوں سے دیکھے گئے۔

جبکہ دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو جانے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے انتہائی خوفناک قسم کے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی بیشتر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔







مزید بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے سابق وزیراعظم ہریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔

دھماکوں کے نتیجے میں پورے شہر میں افراتفری کا عالم ہے۔ تاحال دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔