لبنان میں ہولناک دھماکے پر ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کردیا گیا

کل ملک بھر میں قومی یومِ سوگ ہوگا: لبنانی وزیراعظم حسن دیاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 22:53

لبنان میں ہولناک دھماکے پر ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کردیا گیا
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) لبنان میں ہولناک دھماکے پر ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کردیا گیا،لبنانی وزیراعظم حسن دیاب نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھر میں قومی یومِ سوگ ہوگا۔ لبنانی صدر مائیکل عون نے سپریم ڈیفنس کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے جس پر دھماکے کے حوالے سے بات ہوگی۔ ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام کے مطابق بہت بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر آتش گیر مواد والے بحری جہاز میں دھماکہ ہوا، لبنان کے وزیر صحت کے بیان کے مطابق آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی، آخری اطلاعات تک کئی افراد جاں بحق ہو چکے، ہزاروں افراد زخمی۔

(جاری ہے)


 
 
  تفصیلات کے مطابق عرب ملک لبنان کا دارالحکومت لبنان منگل کے روز خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے ساحلی علاقے اور ایک دھماکہ شہر کے اندر ہوا۔ دھماکے کے بعد کئی کلومیٹر کا علاقہ تباہ ہوگیا ہے۔ لبنان کے وزیر صحت نے دھماکوں کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس وقت دھماکوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم فی الحال کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ بیروت میں ہونے والا دھماکہ اتنا ہولناک تھا کہ اسکا اثر 240کلومیٹر دور جزیرے میں بھی محسوس کیا گیا، جزیرے کے مکینوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 240کلومیٹر دور جزیرہ سائپرس میں بھی ہمیں دھماکے کا اثر محسوس ہوا، ہم سمجھے کہ زلزلہ آیا ہے۔ لبنانی صحافی ایملیا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہیں سائپرس میں دھماکے کا اثر محسوس ہوا۔