لبنان: بیرون میں ہولناک دھماکے ، کم از کم 10افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی ، عمارتیں ،گاڑیاں تباہ ہوگئیں

تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل

منگل 4 اگست 2020 23:35

لبنان: بیرون میں ہولناک دھماکے ، کم از کم 10افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی ..
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2020ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دھماکا فائرکریکرزکے گودام میں آگ لگنے کے باعث ہوا تاہم سرکاری سطح پر اس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔ دھماکے کی ا?واز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں۔ تاہم سرکاری سطح پر دھماکے کے سبب اور شدت کے بارے میں تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔اس سے قبل لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے دھماکے میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ علاوہ ازیں دھماکے کے مقام کی قریبی عمارتوں سے لی گئی تصاویر اور ویڈٰیوز میں دھماکے کی شدت کے باعث ہونے والی تباہی اور گردو ونواح میں پھیلنے والا دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔