''آگ بھجانے والا عملہ پہلے دھماکے کے بعد آیا اور دوسرے دھماکے میں سب غائب ہوگئے''

بیروت کی حالت دیکھ کر 'ہیروشیما اور ناگاساکی' یاد آگئے ہیں: دارالحکومت کے گورنر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 23:44

''آگ بھجانے والا عملہ پہلے دھماکے کے بعد آیا اور دوسرے دھماکے میں سب ..
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) ''آگ بھجانے والا عملہ پہلے دھماکے کے بعد آیا اور دوسرے دھماکے میں سب غائب ہوگئے'' دارالحکومت کے گورنر مروان عبود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دھماکے سے لگنے والی آگ بھجانے کیلئے فائربرگیڈ کا عملہ آیا لیکن دوسرے دھماکے میں سب لوگ غائب ہوگئے، ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں لیکن کوئی مل نہیں رہا۔

گورنر نے کہا کہ بیروت کی حالت دیکھ کر 'ہیروشیما اور ناگاساکی' یاد آگئے ہیں۔ گورنر مروان عبود میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے۔
انہوں نے کہا کہ دھامکے کا نقصان بہت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ بیروت دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کا خدشہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بیروت دھاکے لبنان کی تاریخ کا سب سے خوفناک واقعہ قرار، لبنان سیکورٹی چیف کا بیان میں کہنا ہے کہ دھماکے بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہوا، گودام میں کئی سال سے اسلحہ بارود رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روسی ٹی وی کی رپورٹ میں بیروت دھماکوں کو لبنان کی تاریخ کا سب سے خوفناک واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ بیروت کے مقامی میڈیا کی جانب سے بھی اس واقعے کو لبنان کی تاریخ کا خوفناک ترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے لبنان کے سیکورٹی چیف نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں دھماکے ہوئے۔

گودام میں کئی سال سے اسلحہ پڑا ہوا تھا، جو منگل کے روز دھماکوں کی وجہ بنا۔ دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں بیروت کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بندرگاہ کا باقی بچنے والا حصہ بھی جلنے کے باعث ختم ہونے کی قریب، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں کی وجہ سے شہر کی بندرگاہ مکمل تباہ ہوگئی ہے جبکہ بچ جانے والا سامان، مشینیں اور حصہ بھی جلنے کے باعث ختم ہورہا ہے۔