دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ87 لاکھ سے تجاوز کرگئی،

سات لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک، امریکہ میںمتاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ سے بڑھ گئی

بدھ 5 اگست 2020 14:17

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ87 لاکھ سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ87لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس کے باعث سات لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 2276450 ہے، ملک میں اب تک کورونا سی4918420 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں160290افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ریاست نیویارک اس مہلک وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، ٹیکساس، نیوجرسی، فلوریڈا ، الینوائے اور میساچوسٹس میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک برازیل میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد28لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سی96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، ملک میںکورونا کے نئے کیسز کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2808076 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے ملک کے مختلف علاقوں میںمزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر96096 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میںکورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 741213 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1910681 ہوگئی ہے۔