وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم،تمام صوبوں کا اہم فیصلہ

بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں تمام صوبوں نے اسکول 15ستمبرسے کھولنے کی تجویز دی،15ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 اگست 2020 15:34

وفاقی وزیر تعلیم  کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم،تمام صوبوں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 اگست 2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔تمام صوبوں نے اسکول 15ستمبرسے کھولنے کی تجویز دی ہے۔بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں 15ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبرسے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی۔

بعد ازاں تمام صوبوں کی جانب سے سے تعلیمی ادارے 15ستمبرسے کھولنے کی حتمی تجویز دی گئی۔کانفرنس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔قبل ازیں صوبائی وزیر زیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکول 15ستمبرسے ہی کھلیں گے۔

مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز 15ستمبرسے کھلیں گے۔ اسکول کھولنے کا دارومدار کورونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔اس حوالے سے کورونا ایس او پیز مکمل تیار ہیں۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔مراد سے مزید کہا کہ پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب ں پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا۔ پرائیویٹ سکولزفیڈریشن اور چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش سے کروڑوں طلبہ کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے۔ پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت15اگست سے تمام سکول کھول دے اوراگرحکومت نے ایسا نہ کیا تو خودسکول کھول دیں گے۔

سکول کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دیاجائے ورنہ لانگ مارچ کیا جائے گا۔ تاریخ میں آج تک کوئی حکومت تعلیم کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئی۔ کورونا کے نام پرتعلیم کے ساتھ جوکیاگیاوہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سکول کھولنے کے لئے ایس او پیز دئیے گئے مگر حکومت سنجیدہ نہیں۔ سکولوں کی بندش سے 5کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہوچکے ہیں۔ مدارس بچوں سے امتحانات لے سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں لے سکتی۔