مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 5 اگست 2020 15:49

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 199900 کیوسک اور اخرج 140000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 50000 کیوسک اور اخراج 50000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد26700 کیوسک اور اخراج 15000 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد66200 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1485.14 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.671 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1231.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.545 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.150 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :