بیروت میں دھماکے، کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے، لبنانی ریڈکراس

بدھ 5 اگست 2020 15:58

بیروت میں دھماکے، کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے، لبنانی ریڈکراس
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) لبنانی ریڈکراس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بیروت میں گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں کم از کم سو افراد ہلاک ہوئے جب کہ یہاں زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاروپرٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ منگل کو بیروت کے بندرگاہ کے قریب یہ دھماکا کیمیکل کے ایک گودام میں ہوا۔ اس گودام میں کئی برسوں سے کھاد میں استعمال ہونے والی امونیم نائٹریٹ جمع کی جا رہی تھی۔ اس دھماکے کو لبنان کے صدر نے تباہی قرار دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لبنانی معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہے، جب کہ اس واقعے سے اس پر شدید بوجھ پڑنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔