قصور، رشتہ کے تنازعہ پربڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

بدھ 5 اگست 2020 17:46

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) پسند کی شادی جرم بن گئی‘ رشتہ کے تنازعہ پربڑی بہن نے فائر مار کر چھوٹی بہن کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن آسیہ بی بی کا اپنی چھوٹی بہن17سالہ طاہرہ بی بی سے رشتہ کا تنازعہ چلاآرہاتھا‘گزشتہ رات آسیہ اور طاہرہ کے مابین تکرار ہوگئی اور آسیہ نی30بور پسٹل سے فائرمارکرطاہرہ بی بی کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق طاہرہ بی بی اپنی پسندکے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اسکی بڑی بہن آسیہ بی بی اس رشتے سے راضی نہ تھی‘پسندکی شادی کی ضدکرنے پر بڑی بہن آسیہ بی بی نے اپنی چھوٹی بہن طاہرہ بی بی کو فائرمارکرقتل کردیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن مصروف تفتیش ہے۔