گلگت سے گوادر تک پاکستانی عوام کشمیریوں ،پاک فوج کے ساتھ ہے، کشمیری خود کو تہنا نہ سمجھیں، میر ارشد کلمتی

بدھ 5 اگست 2020 18:40

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گوادر میں سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق کرنے والے لوگوں کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی موٹرسائیکل ریلی کی قیادت سماجی شخصیت میر ارشدکلمتی نے کی ریلی مختلف شاہراہوںسے گزارتی ہوئی پریس کلب کے سامنے ایک بہت بڑا جلسہ کاشکل اختیار کرگیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھ میںپاکستان اور کشمیر کاپر چم تھام رکھے تھی. اس موقع پر سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سے گوادر تک پاکستانی عوام کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ ہے، کشمیری خود کو تہنا نہ سمجھیں، ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان مظالم اور بربریت کا نوٹس لے کشمیریوں کے استحصال کا ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گوادر کی فضائیں بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھیں میر ارشد کلمتی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں متعبرین شہر اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی موٹرسائیکل ریلی سیرت النبی چوک سے شروع ہوکر گوادر پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باوجود ریلی کے شرکا نے تپتی دھوپ میں کھڑے ہوکر انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.دراثنایوم استحصال کشمیرکی مناسبت سے ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ کشمیر پاکستانی عوام کی رگوں میں خون بن کر ڈوڑتی ہے ہم کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔