کراچی میں کشمیر ریلی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے دھماکہ

دھماکہ گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے نزدیک جماعتِ اسلامی کی کشمیر ریلی کے دوران ہوا، متعدد افراد زخمی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 5 اگست 2020 18:41

کراچی میں کشمیر ریلی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے دھماکہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05اگست2020ء) : کراچی میں کشمیر ریلی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے دھماکہ، دھماکہ گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے نزدیک جماعتِ اسلامی کی کشمیر ریلی کے دوران ہوا، متعدد افراد زخمی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کردی ہے دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں 4 سے 5افراد زخمی ہیں۔ مقامی قیدات کا کہنا ہے کہ ایک کار نے یوٹرن لیتے ہوئے کریکر ہوا میں اچھالا جس سے دھماکہ ہوا۔ بم کا لیور تاحال نہیں ملا ہے، تاہم زخمیوں اور موٹر سائیکل کی ٹنکی پر کریکر کے نشانات واضح ہیں۔ دھماکے کے باوجود جماعتِ اسلامی کی قیادت نے جلسہ جاری رکھا ہے۔ قیادت نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔