مرکنٹائل ایکس چینج میں 11.1ارب روپے کے سودے

بدھ 5 اگست 2020 20:00

مرکنٹائل ایکس چینج میں 11.1ارب روپے کے سودے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,898کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کی11.1ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 17,618 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونی کے ہو ئے جن کی مالیت 6.549 ارب روپے رہی جبکہ چا ندی کے سودوں کی مالیت 1.615 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 897.264 ملین رو پے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 884.459 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 474.325 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 261.487 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 222.773 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 184.323 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 38.010 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 23.302 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں مکئی کی ایک لاٹ کا سود ا ہوا جس کی مالیت 2.694 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :