پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کووڈ ریلیف فنڈ کمیٹی مقرر کردی

بدھ اگست 20:00

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کووڈ ریلیف فنڈ کمیٹی مقرر کردی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے کووڈ ریلیف فنڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ محمد اجمل، سردار رؤف، کرنل یونس چنگیزی، حسین بخش بلوچ، کرنل کریم احمد شاہ اور قبطیہ جمشید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کا مینڈیٹ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی مالی اور معاشی مشکلات سے دو چار مرد اور خواتین فٹ بال پلیرز کی نشاندہی اور انتخاب کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اس فنڈ کی تقسیم پی ایف ایف کے موجودہ فنڈز میں سے کی جائے گی اور اس سے تقریباً 50 پلیرز کو فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے بنائے گئے سولیڈیریٹی فنڈ کی رقم پی ایف ایف کو فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ فنڈز کی تقسیم سے متعلقہ مزید تفصیلات کمیٹی طے کرے گی۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے کہا ہے کہ کووڈ ریلیف فنڈ کمیٹی کے ممبران کسی بھی سیاسی وابستگی سے آزاد ہیں اور یہ فنڈز کی تقسیم میں شفافیت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فیفا کے سولیڈیریٹی فنڈ کی رقم موصول ہوگی تو اور مستحق پلیرز کو بھی اس کے ذریعے سہارا دیا جا سکے گا۔