Live Updates

رمضان شوگر ملز،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کل طلب کر لیا

بدھ 5 اگست 2020 20:27

رمضان شوگر ملز،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کل طلب ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور انکے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج بروز جمعرات طلب کر لیاہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کو طلبی کا تحریر ی حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ میں شہباز شریف کوہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا ہے . گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی اور شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں جسکے مطابق عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت( آج بروز جمعرات) پر حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا تھا . عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے . تاہم شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات