پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ دنیا کے لئے واضح پیغام ہے، ڈاکٹر نیاز احمد
بدھ 5 اگست 2020 22:06
(جاری ہے)
ریلی کا انعقاد انڈرگریجوایٹ بلاک سے وائس چانسلر آفس تک کیا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی چشم پوشی اور مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کے جنگی جرائم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان نے بہترین انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی ہے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق عوام سے چھین لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں درخت کاٹنے پر طوفان کھڑا کر دیتی ہیں وہ اسی لاکھ انسانوں کے قیدیوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کے ماتھے پر دھبہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ کشمیر علاقائی یا مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کے ضمیر کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام انسانوں کا فرض ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں غاصبانہ قبضے کا سامنا کرنے والے نہتے عوام کی نجات کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 72 سال سے مقبوضہ کشمیر کی عوام جیل میں ہیں ۔ ریلی سے قبل الرازی ہال میں سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیرکے حل اور بھارتی جارحیت کی مذمت پر مبنی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ lh/mik/ifa 2036مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.