حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے کشمیر کا مقدمہ کیا لڑے گی‘ حمزہ شہباز

کشمیر کاز کو جس طرح دنیا میں اجاگر کیا جانا تھا وہ نہیں کیا گیا‘ قائد حزب اختلاف

بدھ 5 اگست 2020 22:24

حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے کشمیر کا مقدمہ کیا لڑے گی‘ حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے کشمیر کا مقدمہ کیا لڑے گی،کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کیا جارہا ہے جس کا بھارت کو حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دل دکھتا ہے ،دعا گو ہیں اللہ تعالی کشمیری عوام کو اس عذاب سے جلد نجات دے،حکومت نے کشمیر کا کاز جس طرح سے دنیامیں اجاگر کرنا تھا وہ نہیں کیا ۔