عجمان کی مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی

آگ کئی دکانوں تک پھیل گئی، فائربرگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 5 اگست 2020 21:22

عجمان کی مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی
عجمان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05اگست2020ء): عجمان کی مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ کئی دکانوں تک پھیل گئی، فائربرگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف، ایک عہدیدار کے مطابق بدھ کی شام 6بج کر 30منٹ پر عجمان کے نئے صنعتی علاقے میں عوامی مارکیٹ میں شام 6.30 بجے کے لگ بھگ آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اس ھوالے سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائربرگیڈ عملہ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ کی لپٹیں آسمان کی جانب بلند ہورہی ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔