جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں نکالی گئی

بدھ 5 اگست 2020 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں نکالی گئی ریلی جناح روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی جلسہ کیا گیا ۔جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان حاجی عنایت اللہ بازئی حافظ مسعود احمد مفتی عبدالغفور مدنی حافظ سراج الدین مولانا عبید اللہ آغا حاجی نعمت اللہ ملاخیل میر حشمت لہڑی حاجی عبدالرزاق لانگو جے ٹی آئی کے صوبائی صدر محمد حسن شہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے کشت وخون میں برابر شریک غافل حکومت کشمیر ڈے کے زریعے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا تھا اب شہ رگ کاٹنے سے پاکستان ایک جسم کی مانند کے تمام اعضاء مفلوج ہوچکے ہیں جب عدالتیں گستاخوں کو سزا سے قاصر ہوں گی تو تاریخ گواہ غازی خالد فیصل جیسے مجاہدین اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے اور آئندہ کسی بھی گستاخ نے ایسی جرات کی تو اس قسم شیدائی پیدا ہوتے رہیں گے ،کشمیر کے سوداگروں کو کشمیری عوام کو قاتل سمجھتے ہیں پاکستان کے نقشے میں اگر ایک لکیر کھینچنے سے کشمیر پاکستان کا حصہ بن جاتاہے تو بتایا جائے کہ کشمیر پر اس وقت بھارتی فوج کا تسلط ہے تو ان کے خلاف پاکستانی فوج کاروائی نہیں کرتی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام خونخوار مودی کے حوالے کرکے اب غم کے مرثیے پڑھنے اور نغموں اور ترانوں سے پاکستانی اور کشمیری عوام کو دھوکہ نہ دیں بھارت نواز حکمرانوں سے ملک کی حفاظت بھی نہیں ہورہی ہے، نہتے اور معصوم کشمیرویوں کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں ناکام اور معزرت خواہانہ فارن ڈپلومیسی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ہم تنہا ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ناجائز حکومت کے متعلق جمعیت علماء اسلام کا موقف پوری قوم کی امیدوں کا ترجمان ہے کاش اپوزیشن کی بڑی پارٹیاں کٹھ پتلیوں کے لیے نرم گوشہ اختیار نہ کرتیں تو آج پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر اس ڈگر پر نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو بے ملک وقوم کے مفاد کی خاطر مشترکہ موقف کی روشنی میں جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ ملک نااہل حکمرانوں کی چنگل سے آزاد ہو کر عالمی سازشوں سے نبرد آزما ہوسکے اور بیرونی سازشوں کے خلاف نڈر اور دلیر قیادت قوم کو میسر ہوسکے ۔

انہوں کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک معاشی اقتصادی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے کئی سال پیچھے چلایا گیا ہے اس کی بہتری کیلئے آئندہ کئی سال جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ آج اپنی خارجہ پالیسی اور معاشی ترقی کو دیکھیں تو یہ ایک افسوس ناک تصویر دکھائی دیتی ہے ہماری خارجہ پالیسی کبھی بھی خود مختاری پر مبنی نہیں رہی مگر نیازی حکومت نے خارجہ پالیسی کو غلامانہ بنانے میں انڈیا کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نوازی کے باعث کشمیریوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور عالمی سطح پر بھی ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔