بی ڈی ایس تھرڈ اورفائنل پروفیشنل کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

وائس چانسلر جامعہ کراچی کا امتحانی مراکز کا دورہ

بدھ 5 اگست 2020 23:04

کراچی۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے ہمراہ بدھ کے روز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونے والے بی ڈی ایس کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ نے امتحانی مراکز میں طلبا اور عملے کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور حفاظتی تدابیر کے بغیر کسی کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات12 اگست جبکہ بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 13 اگست تک جاری رہیں گے۔تمام امتحانات دوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :