فرانسیسی صدر کا لبنان کے تباہ حال شہر بیروت روانہ ہونے کا اعلان

ایمنیوئل میکخواں لبنان کے وزیراعظم اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے، گزشتہ روز کے واقعے کے بعد لبنان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہوں گے، فرانس کی جانب سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ پہلے ہی بیروت روانہ کی جا چکی

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اگست 2020 23:13

فرانسیسی صدر کا لبنان کے تباہ حال شہر بیروت روانہ ہونے کا اعلان
بیروت (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست 2020ء) فرانسیسی صدر کا لبنان کے تباہ حال شہر بیروت روانہ ہونے کا اعلان، ایمنیوئل میکخواں لبنان کے وزیراعظم اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے، گزشتہ روز کے واقعے کے بعد لبنان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہوں گے، فرانس کی جانب سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ پہلے ہی بیروت روانہ کی جا چکی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمنیوئل میکخواں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد لبنان کے تباہ حال دارالحکومت بیروت پہنچیں گے۔

انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیروت پہنچ کر لبنان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی جائے اور امدادی کاموں کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔ جبکہ ان کی حکومت کی جانب سے بیروت کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ پہلے ہی لبنان روانہ کی جا چکی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بیروت میں پیش آئے واقعے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کے سربراہاں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، تاہم فرانسیسی صدر واحد ایسے رہنما ہیں جنہوں نے متاثرہ ملک کا دورہ کر کے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بیروت بم دھماکوں سے آخری اطلاعات تک 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی، جبکہ زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ بیروت میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے۔ہلاکتیں کئی گنا بڑھ سکتی ہیں ہیں، اس وقت شہر کے تمام اسپتالوں زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکوں ہوا جس کے نتیجے میں گرد و نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکہ ایک ایسے گودام میں ہوا جہاں ضبط کیا گیا دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضائع کیا جانا تھا۔ وزیراعظم حسن دیاب نے کہا ہے کہ اس تباہی کے ذمہ دران کا محاصبہ ہو گا۔