بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد سکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے

قومی بلے بازکی 5 اننگز میں 3 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل،ظہیرعباس، محمد یوسف، مصباح الحق، سعیدانور، انضمام الحق اور سرفرازاحمد پہلے یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2020 11:23

بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد سکور کرنے والے ساتویں پاکستانی ..
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2020ء ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والے بابراعظم مسلسل پانچ اننگز میں 50 یا زائد اسکور کرنے والے 7 ویں پاکستانی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 69 اور 46 رنز بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

25 سالہ بابر اعظم نصف سنچری کے ساتھ ہی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد سکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ظہیرعباس، محمد یوسف، مصباح الحق، سعیدانور، انضمام الحق اور سرفرازاحمد یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم کی پانچ اننگز میں 3 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔