24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی727 نئے کیس، 21 اموات رپورٹ

کل265058 متاثرہ افراد میں سی281863 صحتیاب، ایکٹو کیسز19770 رہ گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

جمعرات 6 اگست 2020 12:22

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی727 نئے کیس، 21 اموات رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکورونا وائرس کے 727 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور21 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 18 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار ایک ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 436، پنجاب میں 5 ہزار 424، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 140، اسلام آباد میں 2 ہزار 404، بلوچستان میں 221، گلگت بلتستان میں 74، آزاد کشمیر میں 302 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 58 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکے لئے مختص ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 149 مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میںکووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 770 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔

19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 116، بلوچستان میں 11 ہزار 793، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234، اسلام آباد میں 15 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 359، پنجاب میں 93 ہزار 847 اور سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریض ہیں۔ ملک بھر میںکووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 35 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 245 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں 2 ہزار 162 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 215 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں کل 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں 55 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 58 ہزار 872 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں ایک ہزار 365 مریض زیر علاج ہیں۔