آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کردیا

حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے‘ اعلان

جمعرات 6 اگست 2020 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ سکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھی7 کروڑ طلبا وطالبات اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :