معروف بھارتی اداکار نے سشانت سنگھ کی طرز پر خودکشی کر لی

اداکار سمیر شرما کی لاش گھر کے اندر پھنکے سے لٹکی ہوئی ملی،کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 اگست 2020 13:23

معروف بھارتی اداکار نے سشانت سنگھ کی طرز پر خودکشی کر لی
ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) بھارت کے ایک اور معروف اداکار سمیر شرما نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سشنات سنگھ راجپوت کے کے بعد بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما نے بھی خودکشی کر لی ہے۔ان کی لاش گھر کے اندر پھنکے سے لٹکی ہوئی ملی۔خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔سمیر شرما کے خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس خودکشی نوٹ کی تلاش میں ہے۔

سمیل شرما نے بھارتی کے کئی ڈراموں میں کام کیا جن میں ’یہ رشتے پیار کے‘، اس پیار کو کیا نام دوں،لیفٹ رائٹ لیفٹ اور کہانی گھر گھر کی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سمیل شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا تو دوسروں کو بتایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمیل شرما نے ایک دن پہلے ہی خودکشی کر لی تھی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہ بالی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع پر جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد ہی بتایا تھا کہ اداکار نے خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنے فلیٹ میں دوستوں اور ملازمین کی موجودگی میں اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے خودکشی کی تھی۔

اداکار نے تین ملازمین اور ایک دوست کی موجودگی میں 14 جون کی دوپہر کو اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے خود کو پھندے پر لٹکایا تھا۔ 14جون کو خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا ڈپریشن میں تھا۔سشانت کی موت کے بعد سے مہاراشٹر پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے