ایل این جی سیکنڈل میں نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل سمیت پندرہ ملزمان سمیت ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

جمعرات 6 اگست 2020 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) ایل این جی سیکنڈل میں نیب راولپنڈی نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا ہے،ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت 15ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے،شیخ عمران الحق،عبدالصمد داؤد،حسین داؤداور شاہد خاقان کے بیٹے عبداللہ خاقان بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ،چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔