2022ء کے شیڈول ٹور سے قبل انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان آسکتی ہے :وسیم خان

کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد انگلینڈ لائنز کا پاکستان ٹور طے کرلیا جائے تو یہ بھی بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے :چیف ایگزیکٹو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2020 13:44

2022ء کے شیڈول ٹور سے قبل انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان آسکتی ہے :وسیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ سے غیر ضروری امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022ء کے شیڈول ٹور سے قبل انگلش ٹی ٹونٹی ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے اگرچہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واضح الفاظ میں اس بات کی وضاحت کردی کہ اس بابت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بھی تصدیق کی کہ ای سی بی حکام اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ اس مرحلے پر فیوچر ٹور پروگرام میں وقت نکالنا کافی کٹھن ہو سکتا ہے لیکن کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد انگلینڈ لائنز کا پاکستان ٹور طے کرلیا جائے تو یہ بھی بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے ۔