ابوظبی کے بعد دُبئی کے بچوں اوروالدین کی بھی سُنی گئی
دُبئی حکومت نے کورونا کے خدشے کے تحت آن لائن کلاسزجاری رکھنے کی اجازت دے دی
محمد عرفان جمعرات 6 اگست 2020 14:09
(جاری ہے)
دُبئی حکومت نے تمام سکولز کے پرنسپلز کو ایک سرکلر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے سکول کھُلنے کے بعد بھی سکول مینجمنٹ کو اختیار ہو گا کہ وہ بچوں کو سکول بُلوانے کی بجائے انہیں آن لائن ذریعے سے تدریس جاری رکھیں۔
جو والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنا چاہیں ، تو انہیں کلاس روم میں ہی پڑھایا جا سکتا ہے۔ سکولز انتظامیہ کو مکمل اختیار ہو گا کہ وہ اگلے سمسٹر کے دوران بھی 100 فیصد آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (Adek) کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگرچہ یکم ستمبر سے نئے سمسٹر کا آغاز ہو رہا ہے ، تاہم بہت سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں، اگر یہ والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنا چاہیں تواگلے سمسٹر کے دوران وہ بچوں کو گھر سے ہی آن لائن کلاسز دلوا سکتے ہیں۔تاکہ کورونا کی وبا کے حوالے سے ان کی پریشانی ختم ہو جائے۔ Adek کی جانب سے ماہ ستمبر میں تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ Adekکے اس اعلان پرزیادہ تر والدین نے یہ خدشات ظاہر کیے تھے کہ ابھی مملکت سے کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، صرف کیسز کم ہوئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کی صورت میں بچوں کی صحت کو خطرات ہو سکتے ہیں۔ والدین کے ان تحفظات پر Adek نے اب اعلان کر دیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو فی الحال سکول نہیں بھیجنا چاہتے، وہ کچھ عرصہ کے لیے انہیں گھر پر ہی آن لائن کلاسز کروا سکتے ہیں۔ والدین اگر Adek سے رابطہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے Adek کی ہاٹ لائن 800-COMPLIANE(E) / 800-266754262 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.