پنجاب میں عید کے بعد فی الحال کورونا کی الارمنگ صورتحال نہیں

عید کے بعد مریضوں کی معمولی تعداد بڑھنے کی توقع تھی، صورتحال کو آئندہ 4 سے 5 روز تک مانیٹر کریں گے، آج کورونا مریضوں کی تعداد 276 رپورٹ ہوئی ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اگست 2020 16:33

پنجاب میں عید کے بعد فی الحال کورونا کی الارمنگ صورتحال نہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2020ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں عید کے بعد کورونا کی فی الحال الارمنگ صورتحال نہیں ہے، عید کے بعد مریضوں کی معمولی تعداد بڑھنے کی توقع تھی، صورتحال کو آئندہ 4 سے 5 روز تک مانیٹر کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عید الاضحی کے بعد کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

عید پر کورونا مریضوں کی معمولی تعداد بڑھنے کی توقع تھی۔ پنجاب میں آج کورونا کے276 مریض سامنے آئے ہیں۔ مریضوں کی اتنی تعداد بڑھنا کوئی الارمنگ صورتحال نہیں ہے۔ کورونا کی صورتحال کو آئندہ 4 سے 5 روز تک مانیٹر کریں گے۔ عید سے اگلے روز 6، پھراگلے روزتین اگست کو 24 مریض، چار اگست کو 140 مریض جبکہ آج 276 مریض سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں آج کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار 847 رہی، جبکہ گزشتہ روز5 اگست کو کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار 571 تھی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 915 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 922، پنجاب میں 5 ہزار 602، خیبرپختونخوا میں 513، اسلام آباد میں ایک ہزار 362، بلوچستان میں 235، گلگت بلتستان میں 77، آزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔

19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 286 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا کوئی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکے لئے مختص ایک ہزار859 وینٹیلیٹرز پر 165 مریض ہیں، اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 836 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔

19کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105، بلوچستان میں 11 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 218، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 324، پنجاب میں 93 ہزار 571 اور سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 16 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 14 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 231 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔