کرکٹرز کی ملازمت بچانے کیلئے کوشاں اقبال قاسم کی اپنی نوکری ختم

کنٹریکٹ ختم ہونے پر بینک انتظامیہ نے ایک ماہ تک کوئی جواب نہ دیا ،ایک ماہ بعد اچانک ملازمت سے فارغ کرنیکا پروانہ تھما دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2020 16:34

کرکٹرز کی ملازمت بچانے کیلئے کوشاں اقبال قاسم کی اپنی نوکری ختم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2020ء ) ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹرز کی ملازمتوں کے لئے مہم چلانے والے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم اپنی ملازمت بچانے میں ناکام رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے 67 سالہ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی بینک کی ملازمت کنٹریکٹ ختم ہونے پر بینک انتظامیہ نے ایک ماہ تک اقبال قاسم کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ایک ماہ بعد اچانک ملازمت سے فارغ کرنے کا پروانہ تھما دیا۔

اقبال قاسم ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقبال قاسم پاکستان کی جانب سے 1976ء سے 1988ء کے دوران 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 171 اور 12 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 246 ڈومیسٹک میچز میں 999 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 1971ء سے 1992ء یعنی تقریباً 21 سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی، وہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سے پہلے پی سی بی میں قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سیلیکٹر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر فرائض بھی نبھا چکے ہیں۔